2184199 whourgescountriestostockuponventilatorsamidcoronavirusthreat 1585194853

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 افراد جاں بحق ہوئے

پشاور: محکمہ صحت کے مطا بق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 789ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے608 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20ہزار 790ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 182مریض صحت یاب ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 5623 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی7 ہزار77 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 386 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 169 افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار