Rescue 1122 Corona

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر سہولیات فراہم کرنیوالے ریسکیو اہلکار بھی متاثر

پشاور: کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر سہولیات فراہم کرنے والے ریسکیو 1122 بھی متاثر، ڈاکٹر خطیر احمد ڈی جی ریسکیو 1122کے مطابق 49اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے،ریسکیو1122کے ڈائریکٹر پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹینس کے ساتھ ساتھ 3خواتین اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں،

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

پشاور، نوشہرہ ، چارسدہ ، ہنگو اور خیبر میں قائم ریسکیو سروسز کے سربراہان بھی کورونا وائرس کے شکار ہوئے، دوران ڈیوٹی متاثرہ ہونے والے اہلکاروں کے حوصلے بلند اور عوامی خدمت کا جذبہ دیدنی ہے، ریسکیو1122کی صوبے کے 26اضلاع میں خدمات و سہولیات اب بھی 24/7 جاری ہیں،

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اب تک 2ہزار سے زائد ممکنہ اور مشتبہ مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ سنٹرز منتقل کیا،ریسکیو 1122کی جانب سے روزمرہ کی بنیاد پر صوبے کے مختلف اضلا ع میں جراثیم کش سپرے بھی جاری ہے۔