874840 SherpaoSikandarHayatKhanPHOTOINP 1429814452

صوبائی بجٹ میں 90 ارب کا خسارہ دکھایا ہے جو غلط ہے خسارہ اس سے کہی زیادہ ہے- سکندر شیرپاو

پشاور:قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیرپاو کی پریس کانفرنس، سکندر شیرپاو نے کہا کہ وفاقی بجٹ انتہائی مایوس کن بجٹ تھا،آئی ایم ایف کوخوش کرنے کے لئے یہ بجٹ تھا،صرف بڑے لوگوں کو فائدہ دیا گیا چھوٹے کاروبار کرنےوالے  اور عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں تھا،حکومت کورونا پر سارا ملبہ ڈال رہا ہے جو غلط ہے،

کورونا چار ماہ پہلے آیا اس سے پہلے بھی حالات اچھے نہیں تھے، حکومت کہتی ہے یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اگر یہ ٹیکس فری ہے تو پھر روینیوں مں اضافہ کیسے گرے گے،صوبائی بجٹ میں 90 ارب کا خسارہ دکھایا ہے جو غلط ہے خسارہ اس سے کہی زیادہ ہے،ٹیکس نیٹ بھی یہ پورا نہیں کرے گے پچھلے سال بھی پورا نہیں کیا گیا اس سال کیا کرے گے،

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

معیشت مزید خراب ہوگی، صوبہ اپنے ٹارگٹ پورا نہیں کرسکے گا، ہم امید کررہے تھے کہ اس بجٹ میں ہیلتھ پر زیادہ توجہ دینگی لیکن صحت کے لئے وہ فنڈ نہیں رکھا،پی ٹی آئی کا آٹھواں سال ہے یہاں پر صحت کا نظام سب کے سامنے ہے، اس وقت ہسپتالوں میں بیڈ کی کمی ہے، کورونا میں اس کے صحت کا راز فاش ہوگیا ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے دوائی ہے نہ بیڈ،بہتر ہوتا اگر حکومت صحت کے لئے زیادہ بجٹ رکھتا،

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

حکومت دعوی کرتی تھی اخراجات کمی کا وہ بھی غلط ثابت ہوئی،تین مہینے لاک ڈاون رہا پھر بھی حکومت اپنا اخراجات کم نہیں کرسکی، پہلے یہ کہتے تھے کہ مرکزی حکومت صوبے کا حق نہیں دے رہی اب کیا مشکل ہے،وفاقی اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے صوبہ کے حقوق کیو نہیں دے رہا وفاق اورسیز پاکستانی مشکل وقت میں ہے حکومت نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا،حکومت کو مشکل وقت میں اورسیز پاکستانیوں کے لئے اقدامات کرنا چاہیئے تھے، کورونا صورتحال میں حکومت غیر سنجیدہ تھی اس وجہ سے وبا پھیلا۔