fazal ur rehman

احتساب سیاسی ہتھیار ہے جو صر ف اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہاہے- مولانافضل الرحمان

کوئٹہ : مولانافضل الرحمان کی کوئٹہ میں آل پارٹی کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں ترمیم کو قبول نہیں کیا جائے گا،چینی کمیشن سےیہ کس قدرآرام سےنکل گئےکوئی پوچھنےوالانہیں ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھے طریقے سے اپنا کیس لڑا، اس سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوا ہے،بدنیتی پر مبنی ریفرنس کے خلاف کارروئی ہونی چاہیے، ججز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی اور باپ پارٹی کو جڑواں سمجھتے ہیں ،حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن پر کارروائی کی اجازت مل گئی،سی پیک میں بلوچستان کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے، ملک میں غیر آئینی، غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،این ایف سی ایوارڈ میں کسی کمی کو قبول نہیں کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا روکنے میں ناکام ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، بی آر ٹی کیس التوا میں کیوں ڈالاجا رہاہے ،احتساب سیاسی ہتھیار ہے جو صر ف اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہاہے.