l 206567 031332 updates

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کی طلبی

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو ڈی جی سارک زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا، 20 جون کو ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا. بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے 1 شہری شہید جبکہ 2 معصوم شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

بھارتی قابض فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پرمسلسل معصوم شہریوں کو بھاری ہتھیار سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارت رواں سال اب تک بھارت 1440 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں سال اب تک 13 شہری شہید جبکہ 104 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ کا نوٹس