school children

اسکول ایس اوپیزکےساتھ یکم ستمبرسے کھولےجائیںگے- وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد :وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرِصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ويڈيو لنک پر ہوئی جس میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔

اجلاس میں تجويزدی گئی کہ يکم ستمبرسے پہلےاسکول نہ کھولے جائيں۔ تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے بتایا کہ ایس او پیز کے ساتھ یکم ستمبر2020 سے اسکول کھولےجائیںگے،وزارت صحت سےمشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزائیں

وزیرتعلیم نے مزید بتایا کہ پروفیشنل امتحانات لینےکی اجازت ہوگی،کروناصورتحال کےپیش نظراسکول کھولنےکی تاریخ تبدیل بھی ہوسکتی ہے،کل این سی او سی کی میٹنگ میں اس معاملے پر مزید بات کی جائیگی۔

وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہيں۔سندھ کےوزيرتعليم سعید غنی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولز کوبلاسود قرضے ديئے جائيں۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاس معاملے پروزيراعظم سے بات کرنے کی يقين دہانی کروا دی۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 قتل شدہ لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

اس کےعلاوہ ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت دی