Screen Shot 2020 07 10 at 4.26.27 PM

وزیر اعلی، افعان قونصل جنرل ملاقات: مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور خیبر پختونخوا کے مشکور ہیں-قونصل جنرل

پشاور: وزیر اعلی محمود خان سے نو تعینات افعان قونصل جنرل نجیب اللہ آحمدزئی کی تعارفی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، کمشنر افعان مہاجرین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیر اعلی نے ملاقات کے دوران کہا کہ افعانستان اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں,دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور نسلی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں.

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر سےقومی خزانے کو 850ارب کا نقصان

افعان قونصل جنرل کئی سالوں سےافعان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور خیبر پختونخوا کے مشکور ہیں،صوبے کے عوام نے پختون روایات کے عین مطابق افعان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہان ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار