519963 29831082

سی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے ،معاون خصوصی اطلاعات و نشریات

اسلام آباد:عاصم سلیم باجوہ کی سینیٹ سی پیک کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حویلیاں سے تھاکوٹ روٹ بنایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جو جلد کھل جائے گاہمارا پلان ہے کہ گواردر میں جب ائیرپورٹ بنے تو اس کے تمام راستے مکمل ہوں ،گوارد میں 2400 ایکڑ کے اوپر انڈسٹریل زون ہے، جس پر پہلی سات فیکٹریز بن رہی ہیںگواردر میں سوشل اکانومی سیکٹر میں ہسپتال اور ووکیشنل سینٹر قائم کیا گیا ہے، ایسٹ وے ایکسپریس وے پر کام ہو رہا ہیسی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے ، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈی ائی خان سے ژوب تک سڑک کا کام ہو رہا ہے جس سے اسلام آباد براہ راست ژوب سے منسلک ہو گا،اسلام آباد سے ڈی ائی خان تک سڑک بن رہی ہے ،خضدار میں ایک سڑک براستہ خوشاب، گوادر تک بنی تھی جو کہ اب استعمال میں ہے ،ایران کے ساتھ بارڈر پر سیکیورٹی کے مسائل کا کہا جا رہا تھا ،سیکیورٹی کے مسائل کو دیکھا تو ہم یونہی بیٹھے رہیں گے ،بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بارڈر سے 900 کلومیٹر دور تک پراجیکٹس شروع ہو چکے ہیں ،ایران کے بارڈر کے قریب بہترین پیاز لگتا ہے ،لیکن وہ ملک کے باقی حصوں میں پہنچنے تک سڑ جاتا ہے ،سڑکیں بن جانے سے اب اشیا کی ترسیل میں آسانی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ،5بچے زخمی