f044d04aa3c19aaf0d5f940e798ec47a 1

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کی مدت آج عدالتی اوقات کے بعد ختم ہو جائے گی

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا معاملہ ،سزا کے خلاف اپیل کی 60 روزہ مدت آج عدالتی اوقات کے بعد ختم ہو جائے گی ۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کمانڈر کلبھوشن کی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی، صدارتی آرڈیننس کی شق میں کمانڈر کلبھوشن کو سزا کے خلاف اپیل کیلئے 60 روز کی مہلت دی گئی تھی ۔معمول کے مطابق کسی آرڈیننس کی مدت 4 ماہ ہوتی ہے ،صدر کے پاس سزا کے خلاف اپیل کی مدت میں توسیع کا اختیار موجود ہے، اجلاس کے دنوں میں صدارتی آرڈیننس جاری نہیں ہو سکتاآرڈیننس کو اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان، اپیل دایر کرنے کے قانونی وقت میں توسیع کیلئے آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیس کئے جانے کا امکان،آئی سی جے کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت نے کمانڈ کلبھوشن کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس 20 مئی کو جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل