pic 1586779857

ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے- صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ملک بھر میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے سلسلے میں ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس

ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے،ای کامرس نے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے بڑے مواقع پیش کئے.

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

عالمی ای کامرس پلیٹ فارم سے آن لائن مارکیٹوں اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی،ای کامرس سے کاروباری لاگت کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سہولت میسر ہوئی،ملکی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل مالی خدمات سے 36 ارب امریکی ڈالر اضافے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

ای کامرس سے 2025 تک 40 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع موجودہیں،ملک میں ای تجارت کا حجم100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے،صدر ڈاکٹرعارف علوی کی متعلقہ حکام کو اہداف پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت