faiz aeesa

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

اسلام اباد : مختصر فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ، درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، شہزاد مرزا، فروغ نسیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، مختصر حکم نامے میں قانونی نقائص موجود ہیں، مقدمہ میں مجھے اور میرے اہل خانہ کو نہیں سنا گیا، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو بھی اس معاملے میں نہیں سنا گیا،

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مختصر حکمنامہ میں شفاف ٹرائل کے حق کو نظر انداز کیا گیا، چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کر کے تین ماہ کے لیے تعینات کرنا درخواست گزار کی تشویش کو درست ثابت کرتا ہے، ایف بی آر میں دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، دوسرے مرحلے میں میرے وکیل کو دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے بعد ایف بی آر کو مزید کارروائی کے لیے ہدایات جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ایف بی آر کو معاملہ بھیج کر انتظامیہ کو غیرقانونی اقدامات کا فری لائسنس دے دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت