AP 20072354595461 5 scaled

ملک میں کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

ویب ڈیسک: ملک میں کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک دولاکھ پانچ ہزارنوسوانتیس افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید ایک ہزار پانچ سو ستاسی افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ پینسٹھ ہزار تراسی ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ13 ہزارسات،پنجاب میں90ہزار191، خیبرپختونخوا میں 32ہزار 86، بلوچستان میں 11ہزار436،اسلام آباد میں14ہزار599، گلگت بلتستان میں ایک ہزار849 اور آزادکشمیر میں اس وائرس کے ایک ہزار915مریض ہیں۔ادھر گزشتہ ایک روز میں کوروناوائرس سے مزید31 اموات کے بعدجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار599 ہوگئی ہے ۔اس دوران کوروناکے 19ہزار108ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط