4159

وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ،وفاقی کابینہ نے توثیق بھی کردی،وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران بعض وزراء کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر طرف شور مچا ہوا تھا اور حکومت سے اس اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا