5d53761093ba4

پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چیئر مین پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک(اسلام آباد):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغوا اور تشدد پر مذمت کی ،اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہارکیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان نے ان کے اغوا پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے اظہار تشکرکیا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحافی مطیع اللہ جان نے سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید نے بھی ملاقات کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کی جو صحافی حکومت پر تنقید کرے، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے، اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دبا کا شکار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے، پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد