1 5 696x361 1

خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کااجلاس، 19 منصوبوں کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک (خیبرپختونخوا ):خیبرپختونخواصوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس ،اجلاس میں 26.66 ارب روپے کی لاگت سے 19 منصوبوں کی منظوری ،ضم شدہ اضلاع میں جنگلات کے تحفظ کے لیے 1.55 ارب روپے کا منصوبہ منظور ،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ٹیوب نرسری،پودوں اور درختوں کی خریداری، واٹر شیڈ مینیجمینٹ کی سرگرمیوں، سڑکوں کے کنارے پودوں لگانے کی سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی منصوبہ ضم شدہ اضلاع میں جنگلات اور ماحولیات کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا ،ضم شدہ اضلاع میں ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کیلئے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام سے 3.93 ارب روپے مختص ،سیاحت کے فروغ کے لیے کانجو سوات میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے منی چڑیا گھر کا منصوبہ منظور پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں فاٹا واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے  چار منصوبوں کی منظوری ، بڈا خیل ، نیلی تنگی  ، ضلع مہمند میں خورشید ڈیم کا کمانڈ ایریا، ورسک کے لیفٹ بنک کنال کے کمانڈ ایریا کا منصوبہ شامل 2.8 کروڑ روپے کی لاگت سے جوڑ بونیر کے رورل ہیلتھ سنٹر کو کیٹگری ڈی ہسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے گا 71 کروڑ روپے کی لاگت سے سیدو ڈینٹل کالج کے قیام کی بھی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان

پشاور میں 2 ارب روپے کی لاگت سے نیا بس سٹینڈ تعمیر کیا جائے گا پشاور میں جہانگیر آباد کے مقام عوام کو سڑک پار کرنے کے لئے 3.9 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس منظور ،صضلع بنوں میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 56 روڈز کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کی منظوری خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لئے 1.479 ارب روپے کی لاگت سے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی منظوری ،باجوڑ کے لیے 48 کروڑ کی لاگت سے رغاگان چھوٹے ڈیم کے منصوبے کی منظوری   ضلع سوات میں 88 میگا واٹ گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 157 میگا واٹ مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منظوری کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھجوا دئیے گئے باجوڑ، مہمند اور خیبر میں 11 کے وی فیڈر کا منصوبہ بھی سی ڈی ڈبلیو پی کو ارسال

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال