pm im khan 1

وزیر اعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈسک( اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اور اہم فیصلے متواقع ہیں ، ملکی حالات پر بات چیت اور تبادلہ خیال ہوگا ،

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری دے گی۔

پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجرا کی منظوری بھی ایجنڈا کا حصہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے

وزیر اعظم عمران  خان کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈا کا حصہ ہے جب کہ کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی کے ماتحت یوایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری بھی دی جائے گی۔