Screen Shot 2020 08 18 at 1.01.03 PM

حکومت نے اپنی دوسالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی حکومت نےآج اپنی دوسالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جس میں داخلی اورخارجی محاذوں پر اپنی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا-

وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر صنعت حماداظہر اورغربت کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر سمیت کابینہ ارکان نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حکومت کی دوسالہ کارکردگی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری نظام میں حکومتیں عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ذاتی مفادات کی سیاست مسترد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً معاشرے کےپسے ہوئے طبقوں کی خدمت وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز، 47 نئے کیسز کی تصدیق

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا دشمن ہماری معیشت کو غیرمستحکم اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ایک متحد قوم کی طرح چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پہلے دو سال مشکل تھے اور اب اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔