5d357d7b77ef7 3

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس: تمام سرکاری افسران کی وائٹ،گرےاوربلیک لسٹ بنانےکافیصلہ، 10 لاکھ ٹن گندم خریداری اور پولیس ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس-

وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے کہ تمام وزراء اور سیکریٹریز پندرہ دنوں کے اندر اپنے محکموں میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدے پر کام کرنے والے کلرکل اسٹاف کے تبادلوں کا ہوم ورک تیار کریں.

صوبائی اور ضلعی سطح پر دفتروں میں طویل عرصے تک تعینات اہلکاروں کا فیلڈز میں تبادلہ کیا جائے ،ایک دفعہ ٹرانسفر کے بعد کسی کی کوئی سفارش نہیں آنی چاہیے،کارکردگی اور شہرت کے بنیاد پر اہلکاروں کے بلیک ، گرے اور وائیٹ لسٹیں تیار کی جائیں، گرے لسٹ میں شامل اہلکاروں کا تبادلہ اور بلیک لسٹ میں شامل اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے.

مزید پڑھیں:  مختلف ممالک میں میلاد مصطفیٰ ﷺ، رنگ ونور کی بہارپھیل گئی

وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے کہ کسی بھی تحصیلدار اور پٹواری کو ان کے اپنی تحصیل اور علاقے میں تعینات نہ کیا جائے،تمام محکمے ای ٹرانسفر پالیسی اپنانے پر کام کریں.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وزرا باقاعدگی سے اپنے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں،تمام وزرا اور سیکریٹریز کی باقاعدہ مانیرنگ کی جا رہی ہے،صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،گلے تین سالوں میں صوبے کو مزید اٹھائیں گے.