KPK Minister for Food Qalandar Lodhi Visits Flour Mills

وزیرخوراک قلندر خان لودھی کا ضلع نوشہرہ میں فلور ملز کادورہ

ویب ڈسک (پشاور):وزیرخوراک قلندر خان لودھی کا ضلع نوشہرہ میں فلور ملز کادورہ،دورے کا مقصد فلور ملز میں گندم کی پسائی، ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور آٹے کا معیار چیک کرنا ہے۔ وزیر خوراک نے نوشہرہ میں درویش فلور ملز میں گندم پسائی اور آٹاکوالٹی کا مکمل معائنہ کیا۔ آٹے کا معیار چیک کرنے کے لئے درویش فلور مل نوشہرہ سے سبسڈائزڈ آٹے کے نمونے لیبارٹری کو بھجوا نے کی ہدایت اور کہا کہ متعلقہ حکام سستے آٹے کی فراہمی ،ملز کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
ملزمالکان سے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرانے کے تفصیلات بھی طلب کی، وزیر خوراک نے کہا میں بذاتِ خود فلور ملوں کی نگرانی کر رہاہوں۔ اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملز مالکان ڈیلرز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔ غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی۔ حکام کوملز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں حادثات، 9 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی