pic 1539685564

خیبرپختونخوا نے انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ پاس کرادیا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا نے قانون سازی کا ایک سنگ میل عبور کرلیا، ملک کا پہلا صوبہ جس نے انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ پاس کرایا، ایکٹ کے تحت صوبے میں پانچ ریجنل ایکسائز پولیس سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا، انسداد منشیات کے تمام مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشنز میں درج ہونا شروع پوگئے ہیں، قانون کے تحت سپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، پشاور اور سوات میں دو سپیشل کورٹس کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری، ایکسائز انسداد منشیات کاروائیاں جاری ہیں۔ پشاور ایکسائز پولیس سٹیشن میں دو مقدمے درج، قانون کے تحت ایکسائز انسداد منشیات کی کاروائیوں کے مقدمے اپنے ہی پولیس سٹیشنز میں درج کریگا، صوبے میں نارکوٹکس مقدمات کی سنوائی اب ان سپیشل کورٹس میں ہی ہوگی، ایکسائز پشاور پولیس سٹیشن میں دو کلو آٹھ سو گرام ہیروئین، ایک کلو گرام چرس کا مقدمہ درج ہوا ہے، مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشن ایس ایچ او عاکف نواز نے درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ