23 3 696x398 1

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر غور ہوگا، کابینہ اجلاس میں بارشوں کے بعد کراچی شہر کی صورتحال اور بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم اجلاس میں کراچی میں نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی، نکاسی آب پیکج پیش کریں گے، کابینہ کو 60 میٹرک ٹن گندم کی درآمد اور چینی کی درآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلاب اور طغیانی سے ہونے والے نقصان پربھی بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔
کابینہ کو مارگلہ روڑ پرتجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٴٹ سورس کرنے کا معیار اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ بینکنگ کورٹ تھری کراچی کے جج محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی، پاکستان پٹرولیم بورڈ لمیٹڈ کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی۔ منشیات کے دواوٴں اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کے متعلق معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 کابینہ میں پیش کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار