ویب ڈیسک(اسلام آباد): یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کے غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرات اورایثارو قربانی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن مسلح افواج نے ثابت کیا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ جذبہ او رجرات و بہادری زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بارہا ثابت کیا کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے شہدا اورغازیوں نے عزم اور بے مثال جرات وجذبے کا مظاہرہ کیا تھا۔