100088690 0ee88c2d da69 45cd 9ce1 74bcde891a11

سوات میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کےخلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑا

ویب ڈیسک (سوات): سوات میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے خلاف احتجاج کرنا سیلاب زدگان کو مہنگا پڑ گیا، وزیراعلیٰ کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ مدین آمد پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا، مدین پولیس نے سیلاب زدگان کو مختلف دفعات کے تحت حوالات میں بند کردیا، اہلیان کوہستان نے متاثرین کا ساتھ دینے اور ان کی رہائی کے لئے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، سیلاب میں سب سے زیادہ تباہ کاریاں مدین کے علاقے شاگرام, تیرات اور بحرین میں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ