377488 7693103 updates

حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے- وزیراعظم

ویب ڈیسک(کوئٹہ):وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں بارشوں کی وجہ سےجانی و مالی نقصان ،بحالی کے اقدامات پر بات چیت،بلوچستان میں جاری اور مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے اقدامات پر بھی بات چیت.

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے

صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات اوربحالی کے اقدامات پر بریفنگ،وزیراعظم کا سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ریلیف اقدامات قابل ستائش ہیں،تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے،سال 2019 کے دوران بلوچستان میں 2550 کلومیٹرسٹرکوں کی تکمیل کی گئی،بلوچستان میں صحت،تعلیم سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے.وزیراعظم وزیراعظم کا ڈیموں میں پانی کی تسلی بخش صورتحال پر اظہار اطمینان.

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان