ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے جاتی عمرہ میں ملاقات۔ مریم نواز نے آئندہ آنے والے مہینوں میں احتجاجی مہم کے لئے پارٹی کے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، اب نوجوانوں کہ باری ہے کہ وہ اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کا نوجوان پارٹی کے علم کو گرنے نہ دے۔