pic 1574517202 3

عام عوام کو تشدد پر ابھارنا جماعت اسلامی کی سیاست ہے-ایمل ولی خان

ویب ڈسک (پشاور) : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے اگر نئی طرز کی دہشتگردی نہ کرتے تو اُن کی پرانی والی کوئی یاد نہ کرتا لیکن عام عوام کو تشدد پر ابھارنا اُن کی سیاست ہے،باجوڑ میں جو کچھ ہوا وہ پختون روایات کے منافی اور قابل مذمت ہے۔

ولی باغ چارسدہ میں باچا خان گولڈ کپ کے منتظمین سے ملاقات کے دوران ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم سو سالوں سے پختون معاشرے میں عدم تشدد اور برداشت کی تبلیغ کرتے چلے آرہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ پختون امن پسند لوگ ہیں لیکن جماعت اسلامی جیسے سیاسی پارٹیوں کی وجہ سے دنیا ہمیں من حیث القوم دہشتگرد سمجھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

ایمل ولی خان نے کہا کہ باجوڑ میں ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے ساتھ جو کیا گیا وہ پختون روایات کے منافی ہے اس سے دنیا میں پختونوں کاکون سا چہرہ سامنے جائیگا؟

انہوں نے کہا کہ پختون نوجوانوں کو عدم تشدد کے راستے اپنے حقوق کیلئے اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا،ہم پختونوں کے حقوق کا جنگ جیت چکے ہیں لیکن ہمارے حقوق کے حوالے سے آج بھی کئی حلقے کنفیوز ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اے این پی کو مسلسل دو سالوں سے پارلیمنٹ سے باہر رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں اس صوبے کو یونیورسٹیوں،کالجز اور سکولز کے علاوہ نوجوانوں کو عبد الولی خان سپورٹس کمپلیکس کی طرز پر کھیلوں کے میدان بھی دیے کیونکہ اے این پی سمجھتی ہے کہ نوجوانوں کا اس معاشرے میں ایک اہم کردار ہے۔اے این پی کھیلوں کے شعبے میں آخری حد تک نوجوانوں کو سہولیات مہیا کریگی۔