Shah Mahmood Qureshi Pak foreign min

کرونا عالمی وبائی صورتحال نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے- مخدوم شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک ( اسلام آباد )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان، لارڈ ضمیر چوہدری کی قیادت میں پاکستان، برطانیہ، کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان وسیع، مضبوط اور گہرے تعلقات کے قیام کے لئے کوشاں ہیںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس کے شرکا سے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی موجودگی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں ،کرونا عالمی وبائی صورتحال نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا انتہائی مشکل امر ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی کیلئے، عالمی سطح پر "قرضوں کی مد میں چھوٹ” فراہم کرنے کی تجویز دی ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، محدود معاشی وسائل کے باوجود، سمارٹ لاک ڈان کی پالیسی کو اپناتے ہوئے، کرونا وبا کے پھیلا کو کافی حد کم کرنے میں کامیاب ہوا ۔کرونا وبا کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔کرونا کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ معاشی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے اپنی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا ان پالیسیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ، برآمدات کا فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بکثرت استعمال اور سیاحت کا فروغ شامل ہیں ،وزیر خارجہ نے شرکا اجلاس کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا بھارت نے اپنی انتہا پسندی اور یک طرفہ، غیر آئینی اقدامات کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھارت، بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔پاکستان کا مطالبہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور روکنے اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے بھارت پر دبا ڈالا جائے اجلاس میں برطانوی حکومتی وزرا، ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کی بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب