download 2 34

صوابی گجوخان میڈکل کالج میں 5 طلباء کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

ویب ڈیسک (صوابی): صوابی میں گجو خان میڈیکل کالج شاہ منصور کے ایم بی بی ایس طلباء میں 5 کورونا مثبت کیسز آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج اکتیس اکتوبر تک ہاسٹل بند کرنے اور تمام مڈ ٹرم امتحانات کواکتیس اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا، گجو خان میڈیکل کالج 5 ایم بی بی ایس طلباء کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور طلباء کو اپنے گھروں میں آئسو لیشن کیے ہے، کالج کے تمام ہاسٹل اکتیس اکتوبر تک بند رہیں گے، تمام طلباء کے کورسز مکمل ہو چکے ہیں، اب ان کے لئے امتحانات کی تیاری کرنی ہوگی، انہیں ہاسٹل کی بجائے گھر میں امتحان کی تیاری کرنا بہتر ہوگا، تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے، فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلباء امتحانات کے لئے ہاسٹل یکم نومبر سے جب کہ تھرڈ اور فورتھ ایئر ٹرم کے امتحانات کے لئے ہاسٹل یکم دسمبر سے کھلے گا، گھر میں آئسو لیشن کرنے والے ایم بی بی ایس کے 5 طلباء ہاسٹل میں آنے کے لئے تحریری بیان حلفی کالج میں جمع کرانے کا پابند ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار