pak Pakistan PM Imran Khan 13oct 2019 afp 1 1

پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان کا کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام ،سرکاری اداروں،محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کاحکم جاری کر دیا گیا ،وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک کاسب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال ،تمام صوبوں میں سیٹیزن پورٹل پر افسران کے8864ڈیش بورڈز کو زمہ داری تفویض ۔وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8864سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاریک کر دیا ۔وزیر اعظم آفس سے سرکاری افسران کو اپنے ڈیش بورڈز سے کمزور طبقہ کی شکایات درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔سرکاری افسران کو بزرگ شہریوں،بیوہ خواتین،معزور افراد کی سہولت کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے،سرکاری اداروں کو عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت پابند بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ گورننس سسٹم کی بہتری عوام اور سرکاری اداروں کے مابین بہتر راوبط سے مشروط ہے،پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹریز،چیف سیکرٹریز،آئی جیز کو مراسلہ جاریضرورت مند شہریوں کو اپنی شکایات کے لیے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شہری کی شکایات درج کرنے کا پابند ہو گا،سرکاری ادارے شہری کی شکایت فوری متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کے پابند ہوں گے،مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیا،شہریوں کو سہولت سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع