c181220f f5aa 47e2 9428 70442d05a725

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے امریکی سفارت خانے کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ میں امریکی سفارت خانے کے وفد کی ملاقات ،امریکی وفد کی قیادت Angela Aggeler کر رہی تھیں- امریکی وفد تین شرکا پر مشتمل تھا-ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-امریکی وفد کا کہناتھا کہ پاکستان نے کرونہ وبا کا مقابلہ کامیابی سے کیا جو کہ قابل تعریف ہے- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں وبا کے پھیلا کو قابو میں رکھ سکیں- اس موقع پر دونوں ممالک میں کرونہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- امریکی وفد نے باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی پیشکش کی- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے- امریکی وفد نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے تعاون اور مثبت جواب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا- دوطرفہ ملاقاتوں اور معاملات کو زیر بحث لا کر تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان