news 1581254796 3968

چارسدہ میں ننھی زینب قتل کا واقعہ-ایف آئی آر میں اغوا کے ساتھ قتل کا مقدمہ بھی شامل

ویب ڈیسک(چارسدہ) ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کا واقعہ،پڑانگ پولیس نے ایف آئی آر میں اغوا کے ساتھ قتل کا مقدمہ بھی شامل کر لیا،بچی کی لاش علاقہ جبہ کورونہ سے برآمد ہوئی.پشاور اور چارسدہ پولیس کے مابین جائے وقوعہ کی حدود پر تنازعہ۔ محکمہ ریونیو آج حدودات کا تعین کریں گے.چارسدہ پولیس کے مطابق حدودات کے تعین کے بعد ہی پولیس باقاعدہ کاروائی کرے گی, ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹر میمونہ نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم سے ڈی این اے کیلئے نمونے لئے گئے ہیں, نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق