Screen Shot 2020 10 09 at 5.46.31 PM

عمران خان کو فوج کو ایک سیاسی بلاک کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسوں سے گھبرائی ہوئی ہے۔ اگر آپ نے کرپشن نہیں کی تو کیوں بھاگ رہے ہیں؟ ہم اس نظام کیخلاف بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو اس مصیبت سے نکالیں،تمام سیاستدانوں کیساتھ جیل جانے کو تیار ہیں لیکن کسی طور بھی اس نظام سے نہیں ڈریں گے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فوج کسی ایک جماعت کا ادارہ نہیں ہوتا، عمران خان کو فوج کو ایک سیاسی بلاک کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ دن بدن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کسی صوبے کو اس کا حصہ نہیں مل رہا ہے۔ ہر صوبے کو اس حکومت کی نالائقی کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔ ہمیں عوامی اور جمہوری نظام واپس لانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ