2dec6063b1e4712180a5b00c53704c47 XL

پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد میں بڑی پیش رفت

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد میں بڑی پیش رفت، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق آئندہ سال پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے، پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے 3 ماہ کا وقت دیئے جانے گا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 6 نکات پر جزوی عمل درآمد کرلیا، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عمل درآمد کررہا ہے، پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے گئے، ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کیلئے قانون سازی کی گئی، منی لانڈرنگ,دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین سخت کئے گئے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل