110007955 gettyimages 478123511

وفاقی حکومت کے قرضوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

ویب ڈیسک: ملکی و غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

ایک دستاویز کے مطابق مرکزی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا ،دو سال میں مرکزی حکومت کا قرضہ 10 ہزار 928 ارب روپے بڑھ گیا،قرضے میں یہ اضافہ اگست 2018 سے اگست 2020 کے دوران ہوا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

صرف اگست 2020 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 104 ارب روپے اضافہ ہوا،وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 23 ہزار 536 ارب روپے ہوگیا،مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ 12 ہزار 123 ارب روپے ہوگیا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا

اگست 2018 میں مرکزی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے،اگست 2018 میں وفاقی حکومت کا مقامی قرض 16 ہزار 790 ارب روپے تھا،اگست 2018 میں مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 7 ہزار 942 ارب روپے تھا.