232386 3408774 updates

چئیرمین نیب کا نیویارک میں قائم پاکستان کے مشہور زمانہ روز و یلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس

ویب ڈیسک (اسلام آباد):چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا نوٹس،امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم پاکستان کے مشہور زمانہ روز و یلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر 2020 سے بند کرنے کا نوٹس لے لیا، ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا، امریکہ کے شہر نیو یارک میں پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی،
حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر ز کا نقصان ہوا، چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا، روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق