121531168 5409039595805083 5472340051034369949 o

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، اہم فیصلوں کی منظوری

ویب ڈسک (اسلام اباد ) :ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ، کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ، امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوی دی گئی ، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی ہوئی ، سیلاب سے متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور کیا گیا ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کابینہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر بھی غور ہوا ، وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21 کی منظوری دے دی ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی –

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق