news 1548913550 9878

پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے۔وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان کی ایک اور اہم سفارتی کامیابی، پاکستان، بھاری اکثریت سے، آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب کرلیا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے، پاکستان 191 میں سے 169 ووٹ لینے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے، انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹ کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی