232034 1884003 updates

پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آج 3 بجے ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آج 3 بجے ہوگا، اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدرات میں ہوگا، زرائع کے مطابقپی ڈی ایم کے اجلاس میں صوبائی تنظیم سازی سمیت احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں سولہ اکتوبر گوجرانوالہ کے جلسہ سے پہلے پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہوں گے، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی