506511 100755 updates

صوابی انٹرچینج کے قریب بس اور ڈمپر کوحادثہ 2-افراد جاں بحق،4زخمی

ویب ڈیسک(صوابی) پشاور موٹر وے پر صوابی انٹرچینج کے قریب کراچی سے پشاور آنے والے بس اور ڈمپر کے درمیان حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 12 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم نے 10 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد امداد فراہم کردی ،جبکہ2 شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے مر دان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے زرولی اور زیارت خان کا تعلق لنڈی کوتل سے تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا