news 1545923666 4487

پی آئی اے کا پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان پی آئی اے کا عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا، پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جوکہ  31 دسمبر 2020 تک  لاگو رہے گی، کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا، پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی، ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام  مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت  ہوگی، مسافروں کو 5 لیٹر زم زم  سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی، پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کر دی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم  7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی، ترجمان  پی آئی اے کا کہنا تھا کہ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات