184651 5692351 updates

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ریڈیو پاکستان کے 27 برطرف ملازمین کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈیو پاکستان کے 27 برطرف ملازمین کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کی، ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز نے 18 نومبر کے لیے نوٹس جاری کئے، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریڈیو پاکستان، ڈائریکٹر ایڈمن کو نوٹس جاری کئے، عدالت نے فریقین کو 18 نومبر تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی، وکیل ملازمین کا کہنا تھا کہ ملازمین پندرہ سال یا اس سے بھی زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں، درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے بغیر نوٹس اور بغیر وجہ بتائے برطرف کردیا، ریڈیو پاکستان نے 20 اکتوبر سے انٹری بند کردی ہے، کیا آپ نے ایگریمنٹ کے وقت دیکھا نہیں تھا کہ آپ کو یہ حقوق نہیں ملیں گے،2007 اور 2012 میں اسی کیٹیگری کے کچھ جونیئر ملازمین کو ریگولر کیا گیا، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ