.jpg

گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من ہوگی- شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد متعدد نکات پر غور کیا گیا ہے،پنجاب اور سندھ سب سے زیادہ گندم پیدا کرتے ہیں،امدادی قیمت سے عوام اور کسان دونوں خوش ہوں گے،گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من ہوگی،حکومت سندھ نے گندم کا ایک دانہ ریلیز نہیں کیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طور پر گندم کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں،حکومت سندھ کے فیصلے سے سپلائی چین متاثر ہوئی،کاشتکاروں کو 100 روپے کا فائدہ دیا گیا ہے،ابھی بھی حکومت سندھ نے پوری طر ح سے گندم پوری طرح ریلیز نہیں کی، مزار قائد واقعے پر بہت سے لوگ رنجیدہ ہیں،گزشتہ ادوار میں صرف آج کی فکر کی گئی،پاک فوج کا خود احتسابی عمل حرکت میں آیا،متعلقہ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، رینجرز پر عوامی دبائو آیا تو انہوں نے آئی جی سے رجوع کیا.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ