5aa68715904f5 1

ڈاکٹر جواد ظریف کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے, ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے، نور خان ائیر بیس پر ایڈیشنل سیکریٹری اے آئی ٹی صفدر حیات ,ایرانی سفیر سید محمد حسینی , ایرانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ایران کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سطح کا سیاسی و اقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں کل سے اپنی باقائدہ ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔
جواد ظریف کل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر جواد ظریف کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ جواد ظریف کل مسلح افوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ جواد ظریف کل شام انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایک لیکچر بھی دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈیول نہیں ہے۔ وزیر خارجہ ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات, امریکی صدارتی انتخاب متوقع پی فائیو پلس ون معاہدے کی بحالی کے تناظر میں آئی پی گیس پائپ لائن پر خصوصی بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں قیام امن, افغان امن عمل, پاک ایران اقتصادی تعلقات, پاک ایران سرحدی انتظامی امور اور غیر قانونی منشیات و انسانی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان