gold price decreases in pakistan 1600500227 5297

الیکشن کمیشن نے خواتین ارکان اسمبلی کے اثاثوں میں شامل طلائی زیورات کی تفصیلات جاری کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)لیکشن کمیشن نے خواتین ارکان اسمبلی کی زیر ملکیت سونے اور دیگر قیمتی زیورات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے اثاثوں میں 70 تولہ سونا شامل ہے اور شزاء فاطمہ خواجہ کے پاس 210 تولے اور شازیہ مری کے پاس 25 تولہ سونے کے زیورات ہیں۔
نفیسہ خٹک 6 تولہ سونے، تین ڈائمنڈ انگوٹھیوں، ایک ڈائمنڈ ٹاپس جبکہ 23 تولہ چاندی کے زیورات کی مالک ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ بخاری کے پاس پانچ تولے سونا ہے۔ حنا ربانی کھر کے پاس والد کی جانب سے تحفتا دیا گیا 31 تولے سونا ہے۔شگفتہ جمانی کے پاس 100 تو لے جبکہ ناز بلوچ کے پاس چالیس تولہ سونا ہے۔عالیہ کامران ایک کلو سونے کے زیورات کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی جاری کرد تفصیلات کے مطابق مائزہ حمید کے پاس سسر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 80 تولے سونا اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کے پاس وراثتی 80 تولہ سونا ہے ۔
عندلیب عباس کے پاس پچاس تولے ، عالیہ حمزہ ملک کی ملکیت میں 80 تولے سونا جبکہ مہرین بھٹو کے پاس 50 تولہ سونے کے زیورات ہیں۔ زیب جعفر 200 تولہ سونا جبکہ ڈائمنڈ انگوٹھیوں کی بھی مالک ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان