download 2 58

پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سیاسی امور اور مہنگائی کے خلاف اقدامات، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کا بیانیہ اور ممکنہ تحریک پر مشاورت ہوگی، کابینہ اجلاس میں ہونے والے اہم سیاسی فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی، اجلا س میں مہنگائی کے خلاف اقدامات اور معاشی اہداف کے حصول پر بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری