ویب ڈیسک ( گلگت ):پاکستان مسلم ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں ملاقات جاری۔ مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا ہے۔ دونوں رہنما ان دنوں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن،مصطفی نواز کھوکھر اور صدر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی شریک ہیں۔
ن لیگ سےشاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید حافظ حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments