EmjN k U0AQZ2tw

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک (گلگت بلتستان): مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات میں اتفاق رائے، مشترکہ اعلامیہ کے مطابق علاقائی اور قومی مضمرات کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف انتخابات بنائے جائیں، گلگت بلتستان میں انتخابی عمل میں شفافیت نہ ہونے کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں حصہ لینا بھرپور دھاندلی ہے، گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں وفاقی حکومت کی مداخلت گلگت بلتستان کی عدالت اور انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، دونوں جماعتوں کا اس بات میں اجلاس میں اتفاق ہوا کہ گلگت بلتستان کے صدور انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے حکمت عملی طے کریں گے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ایجنڈے کے حصول کے لیے مکمل طور پہ یکسو ہیں، پی ڈی ایم قوم اور ملک کو ووٹ، قومی ترقی چور، عوام پر مہنگائی اور معاشی ظلم ڈھانے والی سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان