604919 3383883 Mahmood Khan akhbar

خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری: وزیراعلی خیبرپختونخواہ ارب پتی نکلے

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان ارب پتی نکلے،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعلی کے پی نے کوئی قرضہ نہیں لیا.

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی 5 کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی شوکت یوسفزئی 55 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر اکبر ایوب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

شہرام ترکئی چھالیس لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے ،صوبائی وزیر عاطف خان دو کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزاے ابراھیم خٹک دوکروڑ پچپن لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان اٹھارہ کروڑ اثاثوں کے مالک نکلے.

ثمر ہارون بلور چار کروڑ چھپن لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلیں، کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی صرف ستتر لاکھ روپے کے مالک نکلے، مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا لطف الرحمن پانچ کروڑ ستائیس لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،کے پی کے رکن اسمبلی نگہت اوریکزئی ایک کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی،کے پی کے کی رکن صوبائی نعیمہ کشور تئیس کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی