mehmood khan cm kpk 600x300 1

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے، محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال دوسرے امیر وزیراعلیٰ ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے اثاثوں کی مالیت 72 کروڑ چوراسی لاکھ روپے ہے، جام کمال کے پاس بیرون ملک میں جائیدادوں کی مالیت 77 کروڑ ستاسی لاکھ سے زائد ہے، جام کمال کا ایک کروڑ چورانوے لاکھ کا بزنس ہے، جام کمال کی گاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ اکیاسی لاکھ ہے، جام کمال نے 12 لاکھ کے زیورات ظاہر کیے ہیں، وزرائے اعلیٰ میں تیسرے نمبر پر امیر عثمان بزدار ہیں، عثمان بزدار کے اثاثے 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہے، عثمان بزدار کے پاس 2 لگژری گاڑیاں اور دو ٹریکٹر ہیں، عثمان بزدار کے پاس 20 تولے سونا ہے، اندرون ملک اور بیرون ملک ان کا کوئی کاروبار نہیں ہے، وزرائے اعلیٰ میں سب سے غریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہیں، مراد علی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کے اثاثے ہیں، والدہ کی طرف سے 100 تولے سونا تحفہ میں ملا ہیں، بیٹی کے نام ڈی ایچ اے 3 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری