115003863 105f3dae f2dc 4030 99a2 22f93360d4ee

کورونا کی دوسری لہر کے تحت تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا کی دوسری لہر کے تحت تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کا معاملہ، پی ایم سی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند 138 کورونا متاثرہ طلباء سے خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

پی ایم سی کے مطابق کورونا سے متاثرہ بچوں کا خصوصی امتحان 13 دسمبر کو لیا جائے گا،
خصوصی امتحان آج ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

خصوصی امتحان میں بیٹھنے کے لیے بچوں سے کورونا رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگا، خصوصی امتحان میں 15 سے 29 نومبر کے درمیان کورونا سے متاثر ہونے والے طلباء بیٹھ سکیں گے۔